ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی انسانی حقوق کے جرمن کارکن کو رہا کرے، میرکل

ترکی انسانی حقوق کے جرمن کارکن کو رہا کرے، میرکل

Thu, 20 Jul 2017 15:55:14    S.O. News Service

انقرہ،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی میں انسانی حقوق کے جرمن کارکن کی گرفتاری پر احتجاج کیا ہے۔ میرکل نے ایک بیان میں کہا کہ برلن حکومت پیٹر اشٹوئڈنر اور دیگر گرفتار شدگان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اشٹوئڈنر کی فوری رہائی کامطالبہ بھی کیا۔ استنبول میں ایک جج نے منگل کے روز انسانی حقوق کیچھ کارکنوں کی حراست کی مدت میں توسیع کا حکم یا تھا۔ ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں اسی ماہ کل دس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ان میں سے چار کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔


Share: